اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی) ایوان بالا کی ہاؤس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے عید کی چھٹیوں میں پارلیمنٹ لاجز کی سخت سیکورٹی کی ہدایت کی گئی ہے سیکورٹی کیمروں کے بارے میں کمیٹی کو بتایا گیاکہ سیکورٹی کے کیمرے اور آلات کو بیسمنٹ میں شفٹ کر د ینے سے وہاں سب سے بڑا مسئلہ سگنلز کا ہوگا جس سے کیمروں کے رزلٹ پر بھی اثر پڑے گا لہذا اس کا شفٹ کرنا غیرموزوں ہے اجلاس سینیٹر میر محمد یوسف بادینی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا ۔ کمیٹی کے اجلاس میں سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کے والد اور قمر زمان کائرہ کے صاحبزادے کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی گئی۔ پارلیمنٹ لاجز کی تزئین و آرائش مرمت و دیکھ بھال کے کاموں کے ٹینڈرزکاریکارڈ طلب کرلیا ارکان نے مطالبہ کیا ہے کہ آرائش کی اشیا ء ممبران کی پسند سے ہونی چاہیں، ایسا پینٹ استعمال کریں جس کو باربار مرمت کرنے کی ضرورت نہ پڑتی ہو۔ پارلیمنٹ لاجز میں حال ہی میں بنائے گئے سرونٹ کواٹرز کی دگرگوں حالت کا سختی سے نوٹس لیا گیا اور ہدایات دیں کہ نئے بنائے جانے والے کمرے ان سے بہتر طرز کے بنائے جائیں جو انسانوں کے رہنے کے قابل ہوں۔ کمیٹی نے اس منصوبے کی تفصیل اگلے اجلاس میں طلب کر لی اس کے علاوہ ٹھیکداروں کے ساتھ تمام لین دین کے معاملات بھی الگ سے کمیٹی میں پیش کی جائیں۔
عید تعطیلات کے دورن پارلیمنٹ لاجزکی سخت سیکورٹی کی ہدایت
May 23, 2019