ڈنگہ+ منڈی بہاؤالدین (نامہ نگاران) پیرکی جانب سے انسانیت سوزواقعہ ،میانی کے علاقہ میں پیرعزیرشاہ کی جانب سے22 سالہ لڑکی ماریہ پر تیزاب پھینکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لے لیا وزیراعلیٰ کے ترجمان شہباز گل لڑکی کے گھر بھلیسرانوالہ پہنچ گئے، انصاف کی فراہمی اور علاج معالجہ کی یقین دہانی، پیر نے پولیس کے ذریعے متاثرہ خاندان کو پیسے دیکر خاموش کروا دیا تھا ، آرپی اور سرگودھا سید خرم علی، ڈی پی او سرگودھا حسن مشتاق سیکھیرا بھی متاثرہ لڑکی کے گھرپہنچ گئے ،ملزم گرفتارکرلیاگیا،انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے،متاثرہ لڑکی ماریہ علاج کیلئے سرکاری طورپرلاہورمنتقل کردی گئی، ترجمان پنجاب کا کہنا تھا کہ انکوائری کے بعد ریاست یا متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا، متاثرہ 22 سالہ ماریہ کا جسم، چہرہ اور نازک اعضاء مکمل طور پر جھلس چکے ہیں، لڑکی کے بھائی عبدالرحمن کا کہنا تھا کہ ماریہ کوپیرکے قبضہ سے پولیس تھانہ میانی نے برآمد کیا تھا اورپولیس نے بااثر پیر کی حمایت میں ہم سے کئی کاغذات پر دستخط بھی کروائے،ڈاکٹرشہبازگل رات گئے تک متاثرہ لڑکی کے گھررہے اورفوری طورپرڈنگہ تھانہ کی پولیس اسکے گھرپرتعینات کردی گئی،متاثرہ لڑکی اور اہل خانہ پولیس کی سخت سیکیورٹی میں منتقل کیا گیا،22 سالہ ماریہ شاہین کو سرکاری اخراجات پر علاج معالجہ کروایا جائیگا۔