صوبائی وزیر امداد باہمی پنجاب کا مری میں کو آپریٹو بنک کا دورہ

May 23, 2019

مری (نامہ نگار خصوصی)پنجاب کے وزیر امداد باہمی مہر محمد اسلم بھروانہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق شہریوںکوامداد باہمی سے متعلق ضروری سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی ۔ صوبے میں کو آپریٹو اداروںکے معاملات اور نظم و نسق کی قوائدو ضوابط کے مطابق انجام دیہی یقینی بنانے کیلئے محکمہ امداد باہمی کے افسران اپنا کردار بخوبی سر انجام دیں اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کے متاثرین کے مسائل حل میںکوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں ۔ دنیا بھر میں امداد باہمی کے نظام کے تحت عوامی سطح پر ایسے منصوبے اور پروگرام کامیابی سے جاری ہیں جن سے اجتماعی سطح پر مفاد عامہ کے مقاصد حاصل ہو رہے ہیں اسی طرح پنجاب میں بھی اس محکمے کو فعال کرکے دیہی اور شہری علاقوںمیں اس سے کثیر تعداد میں لوگوںکو مستفید کیاجا سکتا ہے۔ صوبائی وزیر امداد باہمی نے مری میںکو آپریٹو بنک کا دورہ کیا ، انہوںنے اس موقع پر کسانوںکو قرضہ جات کی فراہمی کے حوالے سے معلومات حاصل کیں اور کہاکہ آسان اقساط پر قرضہ جات کی فراہمی سے کاشتکاروںکو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔

مزیدخبریں