برسٹل(آئی این پی)مشن ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم نے برسٹل میں ٹریننگ کاآغاز کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تیس مئی سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم نے برسٹل میں ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے۔ وارم اپ میچز سے قبل پاکستان ٹیم نے برسٹل میں ڈیرے ڈال لئے۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے باتھ کرکٹ کلب گراونڈ میں پریکٹس کی۔قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے فریکل فٹنس ڈرلز کیں۔ ٹرینرز کے ساتھ کھلاڑیوں نے فٹنس پر خصوصی توجہ دی۔ پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں نے فیلڈنگ کی بھی خاص مشقیں کیں۔قومی ٹیم چوبیس مئی کو پہلے وارم اپ میچ میں افغانستان سے مقابلہ کرے گی جبکہ دوسرے وارم اپ میچ میں چھبیس مئی کو بنگلا دیش سے ٹاکرا ہوگا۔فاسٹ بولر وہاب ریاض اور چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی انگلینڈ میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔
مشن ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کی برسٹل میں بھرپور ٹریننگ
May 23, 2019