مندرہ( سید مختار کاظمی) بدھ کی سحری کے وقت مین باز ار مندرہ میں لگے کھوکھوں،موبائل و منیاری شاپس،گھڑی ساز، سبزی و فروٹ کے ٹھیلوں اور تاریخی بوہڑکے درخت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے چند منٹوں میں تمام کھوکھوں ، موبائل و منیاری شاپس ،سبزی و فروٹ کے ٹھیلوں، بجلی کی تاروںاور پی ٹی سی ایل کی کیبنٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور آگ کے شعلے آسمانوں کو چھونے لگے اور دھوے کے بادل چھا گئے آگ کے نتیجے میں 25سے زائد کھو کھوں ،موبائل و منیاری شاپس ،ہوٹل ،سبزی اور فروٹ کے ٹھیلے اورتقریباً 50لاکھ سے زائد مالیت کا سامان جل کر راکھ کا ڈیر بن گیا گیا اور واپڈا اور پی ٹی سی ایل کے نقصان کا تخمینہ بعد میں لگایاجائے گا ایس ایچ او تھانہ مندرہ افتخار بٹ ہمراہ اہلکاروں اور ایس ڈی او واپڈاہمراہ سٹاف اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے لگنے والی آگ کے بارے میں متاثرین و عوام میں یہ قیاس آرائیاں زبان زد عام تھیں کہ یہ آگ شاٹ سرکٹ ،کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے یا پھر کسی کی شرارت کا سبب ہو سکتی ہے تا ہم پولیس بھی آتشزدگی بارے بغور جائزہ لے رہی ہے کہ اتنا بڑا واقع کیسے رونما ہوا ہے عینی شاہدین کے مطابق ریسکیو 1122فائر برگیڈ کے عملے کو بروقت اطلاع دینے کے باوجود آگ بجھانے والی گاڑیاں تاخیر سے پہنچی اور جو دو گاڑیاں تاخیر سے پہنچی ان میں سے ایک میں پانی نہ تھاایک گاڑی نے بمشکل آگ پر قابو پایا پھر دوبارہ متاثرین کے اصرار پر فائر بر گیڈ کی گاڑی منگوائی گئی اور کھوکھوں کے اندراورتاریخی بوہڑ کے درخت میں لگی آگ کو بجھایا گیا واپڈا حکام نے جلد ہی جلنے والی تاروں کو تبدیل کر کے بجلی کے نظام کو بحال کر دیا جبکہ پی ٹی سی ایل کی کیبنٹ جلنے سے مندرہ شہر کے تقریباً200سے زائد ٹیلی فون بحال نہ ہو سکے ہیں ۔