پاکستان بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب مسائل پرمذاکرات کیلئے تیارہے:وزیر خارجہ

May 23, 2019 | 09:03

ویب ڈیسک

بشکیک: وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا بھارت ایک قدم بڑھائے ہم دو بڑھائیں گے۔

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے درمیان کرغیزستان کے دارالحکومت بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں غیر رسمی ملاقات ہوئی۔اس موقع پر وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سشما سوراج سے ملاقات ہوئی ہے اور انکا گلا تھا کہ ہم کبھی کبھار کڑوا بولتے ہیں۔ سشما سوراج مٹھائی لے کر آئی ہیں تاکہ ہم میٹھا بولیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل ہوں اور وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا بھارت ایک قدم بڑھائے ہم 2 بڑھائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم تو آج بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

مزیدخبریں