لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم نے پاکستان ویمنز ٹیم کو چوتھے ٹی ٹونٹی میچ میں چار وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز د ودو سے برابر کردی ۔ میزبان پروٹیزٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ گرین شرٹس ویمنز نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 172رنز بنائے ۔ ندا ڈار نے 37گیندوں پر 75رنز کی اننگز کھیلی۔ جویریہ خان چار ‘سدرہ امین چھ ‘کپتان بسمہ معروف37‘عالیہ ریاض 35‘ارم جاوید چار ‘کائنات امتیاز ایک رن بناسکیں ۔ شبنم اسماعیل نے دو ‘ڈینئلز ‘کلرک اور لووئس نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔ پروٹیز ویمنز نے ہد ف چھ وکٹوں پرپورا کرلیا ۔ لیز لی 60‘برٹس اٹھارہ ‘کلرک بائیس ‘لووئس سترہ ‘ٹرایون اکیس ‘ڈیو پریز سات رنز بناکر آئوٹ ہوئیں ۔ جافتہ چودہ اور شبنم اسماعیل دس رنز پر ناقابل شکست رہیں ۔ فاطمہ ثناء نے تین ‘عالیہ ریاض‘ندا ڈار اور کائنات امتیاز نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔لیزیلی لی کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ پاکستان وومن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی ندا ڈار ٹی 20 کرکٹ میں تیزترین نصف سنچری کرنے والی ایشیا کی پہلی کھلاڑی بن گئیں۔ ندا ڈار نے چوتھے ٹی 20 میں 20 گیندوں پر 3 چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے ٹی 20 کی دوسری تیز ترین نصف سنچری بنائی۔ندا ڈار نے میچ میں مجموعی طور پر 37 گیندوں پر 75 رنز بنائے۔انگلینڈ کی سوفی ڈیوائن 18 گیندوں پر ففٹی بناکر ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ہیں جبکہ ندا ڈار اب دوسرے نمبر پر ہیں۔