لندن(آن لائن)رواں ماہ کے دوران ایران سے خام تیل کی برآمد میں 5 لاکھ بیرل یومیہ تک کی کمی آئی ہے۔ ٹینکرز ڈیٹا رپورٹ کے مطابق مئی کے دوران ایران نے ڈھائی لاکھ بیرل سے پانچ لاکھ بیرل یومیہ خام تیل برآمد کیا، جن میں سے زیادہ تر ایشیائی ممالک میں گیا۔ایران سے خام تیل یا کروڈ کی برآمد اپریل میں نصف سے بھی کم ہوگئی تھی۔اپریل میں ایران نے 10 لاکھ بیرل یومیہ تیل برآمد کیا تھا۔
رواں ماہ ایران سے خام تیل کی برآمد میں 5 لاکھ بیرل یومیہ کمی
May 23, 2019