کابل(این این آئی)جرمنی سے ملک بدر کیے گئے مزید چھبیس افغان شہری افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئے ۔ یہ غیر ملکی پناہ کی تلاش میں جرمنی گئے تھے لیکن ان کی درخواستیں مسترد کر دی گئی تھیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کابل ایئر پورٹ پر حکام نے بتایا کہ بدھ کو وطن لوٹنے والے دو درجن سے زائد افراد پر مشتمل یہ گروپ دسمبر سن 2016 سے اب تک جرمنی سے ملک بدر کیے گئے افغان شہریوں کا چوبیسواں گروپ تھا۔ اس عرصے کے دوران کْل تیئیس پروازوں کے ذریعے 565 افغان شہریوں کو جرمنی سے واپس بھیجا جا چکا ہے، جو سب کے سب مرد تھے۔