سندھ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس 2منٹ بھی نہ چل سکا

کراچی(نوائے وقت رپورٹ)سندھ اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس بدھ کو حکومتی ارکان کی عدم دلچسپی کی وجہ سے دومنٹ سے زیادہ نہ چل سکا۔سندھ اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین غلام قادر چانڈیونے کی ۔شرجیل میمن ، گہنور خان اسران اور کریم سومرو اجلاس میں شریک ہوئے۔اے پی سی کے ارکان فرخ شاہ اور فریال تالپور بدھ کو بھی اجلاس سے غیرحاضر تھے جبکہ قاسم سراج سومرو بھی موجود نہیں تھے ۔اسی طرح محکمہ خزانہ کے سیکرٹری سمیت تمام متعلقہ افسر بھی پانچویں اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔اپوزیشن کے نہ ہونے کے باعث سندھ کے افسران بھی اجلاس میں حاضری کے لیے دلچسپی نہیں لے رہے ۔چیئرمین پی اے سی نے اجلاس شروع ہونے کے بعددو منٹ کے اندر اجلاس ملتوی کردیا۔پبلک اکائونٹس کمیٹی کے بدھ کے اجلاس میں محکمہ بلدیات کے 2009-10کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا جانا تھا۔

ای پیپر دی نیشن