لاہور (اپنے نامہ نگار سے) خواتین کے عالمی دن پر غیر اخلاقی خواتین مارچ کے حوالے سے سیشن عدالت میں زیر سماعت گلوکار میشاء شفیع سمیت دیگر کیخاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے ایڈیشنل سیشن جج عامر حبیب نے آمنہ ملک کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار آمنہ ملک کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل دیئے ڈسٹرکٹ کمپلینٹ افسر ایس پی فیصل مختار نے جواب جمع کرایا اور موقف اختیار کیا کہ خواتین کے عالمی دن پر گورنر ہاؤس کے سامنے خواتین نے ریلی نکالی مگر ریلی میں کوئی غیر قانونی کام نہیں ہوا پرامن ریلی نکالنے پر پرچہ درج نہیں ہو سکتا درخواست گزار کا کہنا ہے 9 مارچ کو خواتین کی جانب سے عورت مارچ کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین نے اخلاقیات سے گرے ہوئے نعرے لگائے۔