رمضان بازار ہویا عام کسی کو لوٹ مار کی اجازت نہیں دونگا: اے سی جتوئی

جتوئی(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر جتوئی چوہدری محمد زریاب ساجد کمبوہ نے رمضان بازار جتوئی میں روز مرہ دورے کے موقع پر اشیاء کا معائنہ کرتے ہوئے بتایا کہ ماہ مبارک میں مسلمانوں کو چاہئے کہ مسلمان بھائیوں کیلئے آسانیاں پیدا کرے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ رمضان بازار ہویا کوئی بازار کسی کو عوام کی جیبوں پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دونگا۔ اس موقع پر انہوں نے رمضان بازار میں موجود دکانداروں اور سٹال مالکان کو بھی خبردار کیا کہ عوام کو ریلیف نہ دینے والوںکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں گے

ای پیپر دی نیشن