صادق آباد (اسد نواز خاں سے) محسن پاکستان نواب سر صادق محمد خان عباسی پنجم کی برسی 24مئی بروزجمعتہ المبارک کو منائی جائے گی ۔ اس سلسلہ میں بہاولپور ڈویژن میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ محسن پاکستان نواب سر صادق محمد خان عباسی کی برسی کے موقع پر صادق گڑھ پیلس سمیت بہاولنگر ، بہاولپور ، احمد پور شرقیہ ، صادق آباداور ضلع رحیم یار خان سمیت ڈویژن میں الگ الگ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔