ریاست مخالف تقاریر : پی ٹی ایم کی رہنما گلالئی اسماعیل کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد : ننھی فرشتہ قتل کیس کو ذاتی مفادات کیلئے استعمال پر پی ٹی آیم رہنماءگلالئی اسماعیل کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے شہزاد ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں محمد ذیشان نامی شہری کی درخواست پر گلالئی اسماعیل کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا گیا۔ جس میں انسداددہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

گلالئی اسماعیل کے خلاف درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق گلالئی اسماعیل نے فرشتہ کو بنیاد بنا کر حکومت کے خلاف ہرزہ سرائی کی۔ جان بوجھ کر پشتون قوم میں نفرت پھیلانے کی کوشش کی اور پاک فوج کے خلاف بھی ہرزہ سرائی کی۔

واضح رہے کہ 10 سالہ ننھی فرشتہ مہمند اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد سے 15 مئی کو لاپتہ ہوگئی تھی۔ جس کی نعش چند روز بعد جنگل سے ملی، پولیس کا کہنا تھا کہ فرشتہ کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔بچی کی نعش ملنے کے بعد ورثاء نے واقعے کی ایف آئی آر درج تاخیر سے درج کرنے اور پوسٹ مارٹم نہ کرنے کیخلاف احتجاج کیا جس پر وزیراخلہ نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔

بعدازاں آئی جی اسلام آباد نے غفلت برتنے پر تھانہ شہزاد ٹاؤن کو معطل کردیا جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بلاول ابڑو نے کیس کی جوڈیشل انکوائری قائم کرتے ہوئے 7 روز میں تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

یاد رہے کہ فرشتہ زیادتی و قتل کیس میں ایس ایچ او شہزاد ٹاؤن سمیت دیگر اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن