بھارت میں عام انتخابات کے ووٹوں کی گنتی آج شروع ہوئی ۔نریندرامودی کی بھارتیہ جنتاپارٹی کوابتدائی برتری حاصل ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتیہ جنتاپارٹی کو ایوان زیریں کی کل پانچ سو بیالیس ( 542 ) نشستوں میں سے 324پر برتری حاصل ہے۔جبکہ آخری اطلاعات تک کانگریس111نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبرپرہے۔ گنتی شروع ہونے سے پہلے ہونے والے سات میں سے چھ جائزو ں سے ظاہر ہوتاہے کہ مودی کی ہندوقوم پرست جماعت بھارتیہ جنتاپارٹی کی زیر قیادت نیشنل ڈیموکریٹک الائنس سادہ اکثریت حاصل کرلے گی ۔