برٹش ائیر ویز 11سال بعد 2جون سے پاکستان میں دوبارہ اپنی سروس کاآغاز کررہی ہے ۔اسلام آبادسے ہفتہ میں تین فلائٹس چلائی جائیںگی ۔اسلام آباد کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ۔وفاقی وزیرایوی ایشن غلام سرور نے برٹش ائیر ویز کی طرف سے سروس بحالی پر نیک خوہشات کااظہارکیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق برٹش ائیر ویز نے لندن ہیتھرو ائیرپورٹ سے اسلام آبادکے لیے اپنی سروس 2جون 2019سے بحال کرنے کافیصلہ کرلیاہے، فلائٹس کے لیے جدیدترین جہاز بوئنگ 787ڈیم لائنر استعمال کیاجائے گا۔پہلی فلائٹ اتوار2جون کوشروع ہوگئی جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ،اس حوالے سے وفاقی وزیرایوی ایشن غلام سرور خان نے اپنے جاری بیان میں کہاکہ برٹش ائیر ویز11سال بعد پاکستان آرہی ہے، برٹش ائیرویز جون 2019سے اپنی سروس شروع کرئے گی اور ہفتہ میں تین فلائٹ چلائے گی۔