لاہور( خصوصی نامہ نگار )قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری عیدالفطر کے ایام میں بھی حلقات التربیہ کے عنوان سے جاری دروس صحیح بخاری جاری رکھیں گے، 40 روزہ دروس کی سماعت کیلئے رجسٹریشن کروانے والوں کو لیکچرز کے اختتام پر شیخ الاسلام کی دستخط شدہ سند بھی جاری ہوگی۔ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پورکے مطابق شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران امت مسلمہ بالخصوص نوجوانوں کی علمی اخلاقی، روحانی تربیت کیلئے خصوصی لیکچرز شروع کیے گئے تھے جو 7 جون تک جاری رہیں گے۔