مقبوضہ کشمیر میں کروناسے متاثرہ دو خواتین جاں بحق، تعداد 20 ہوگئی

سری نگر(کے پی آئی)مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس سے متاثرہ دو خواتین جاں بحق ہو گئی ہیں جموں و کشمیر میں اب تک مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 20 ہوگئی جبکہ کرونا مریضوں کی کل تعداد 1449 ہوگئی ہے۔جموں و کشمیر میں گزشتہ روزکووڈ 19 کے کل 59 معاملات سامنے آئے ، جن میں کولگام میں تعینات 21 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ۔جی ایم سی سرینگر میں کمیونٹی میڈیسن کے صدر شعبہ ڈاکٹر ایس سلیم خان کے مطابق بڈگام ضلع سے تعلق رکھنے والی 70 سالہ خاتون 21 مئی کو سرینگر میں وفات پا گئیں۔دوسری جاں بحق خاتون کا تعلق بمنہ سرینگر سے ہے ۔ ان کی عمر 80 سال تھی اور ان کی موت ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سرینگر میں ہوئی تھی ،۔ ان دو مریضوں کی موت کے ساتھ جموں و کشمیر میں کووڈ 19 سے مرنے والوں کی تعداد 20 ہوگئی ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...