قومی اسمبلی‘ سینٹ کے اجلاس 5 جون کو طلب

اسلام آباد ( نیٹ نیوز+ آن لائن) صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 جون کو طلب کرلیا۔ گزشتہ دنوں مسلم لیگ (ن) نے سپیکر قومی اسمبلی کے نام خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ آئین کے تحت سال میں قومی اسمبلی اجلاس کے 130 دن پورے کرنا ضروری ہے اور ابھی تک قومی اسمبلی کے 77 دن ہوئے ہیں جبکہ 53 ایام باقی ہیں۔ دریں اثناء صدر مملکت نے سینٹ کا اجلاس بھی پانچ جون جمعہ دن دس بجے طلب کر لیا ہے۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس بجٹ سیشن کیلئے بلایا گیا ہے۔ اجلاس بجٹ کی منظوری تک ایک ماہ جاری رہیگا۔ صدر مملکت نے اجلاس بلانے کی باضابطہ منظوری دیدی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...