لارڈ نذیر نے مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کے گھر مسمار کرنے کو بھارتی سازش قرار دے دیا

May 23, 2020

لندن (آئی این پی)برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیرنے مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کے گھر مسمارکرنے کو بھارتی سازش قرار دے دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیرمیں ہندوآبادیاں قائم کررہی ہے۔ مودی حکومت مقبوضہ کشمیرمیں بی جے پی اور بنیادپرست ہندوں کو بساکر مسلمانوں کی اکثریت کم کرنا چاہتی ہے۔لارڈ نذیر کا کہنا تھا کہ بھارت اسرائیلی ایماپرمقبوضہ کشمیرمیں جھوٹے آپریشن کررہاہے اورنام نہادانکانٹرزمیں کشمیریوں کوشہید اور ان کے مکانات کو مسمار کررہاہے جبکہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیرمیں ہندوآبادیاں قائم کررہی ہے۔یاد رہے مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، بھارتی فورسزکی جانب سیسرینگرمیں جلائے گئے سترہ گھروں کی تعمیر کے لئے چندہ اکٹھا کرنیوالے متعدد افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔خیال رہے بھارتی فورسزکی فائرنگ سے حزب المجاہدین کیرہنما جنید صحرائی اوران کے ساتھی طارق احمدشہید ہوئے تھے جبکہ بھارتی فورسزنے فائرنگ کے بعدگھروں کوآگ لگا دی تھی۔

مزیدخبریں