لاہور (کامرس رپورٹر) رمضان کا اختتام ہونے کو ہے لیکن یوٹیلٹی سٹورز پر اشیا کی قلت دور نہ ہوسکی۔ حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان پیکج کارآمد ثابت نہ ہوا۔ خریدار بیسن اور دالوں سمیت دیگر اشیا کی فراہمی نہ ہونے کی شکایت کرتے نظر آئے۔ رمضان پیکج کے تحت نہ تو دالیں فراہم کی گئیں مصالحہ اور بیسن بھی نایاب رہا۔ شہریوں کا کہنا تھا حکومت کو دعووں اور اعلانات کی بجائے عملی اقدامات کرنے چاہیئں تھے تاکہ عوام کو ریلیف ملتا۔