متعددو ارداتیں،ڈیفنس میں 5لاکھ،چوہنگ 4لاکھ روپے کی ڈکیتی

May 23, 2020

لاہور (نامہ نگار)ڈاکوؤں اور چوروں نے شہرکے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں لوٹ لی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے ڈیفنس کے علاقے میںڈاکوؤں کی گھرگھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر5لاکھ روپے مالیت،چوہنگ سے4 لاکھ، مغلپورہ میں ساڑھے 3 لاکھ ،برکی سے2لاکھ، شاہدرہ میں ایک لاکھ65 ہزار، کاہنہ کے علاقے ایک لاکھ 13ہزار ، موچی گیٹ سے45ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات ودیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ڈاکوؤں نے شہر کے مختلف علاقوں میں راہزنی کی وارداتوں میں6شہریوں سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے ہیں۔چوروں نے گلبرگ اورنواب ٹاؤن کے علاقوں سے2گاڑیاں جبکہ ٹاؤن شپ،موچی گیٹ،راوی روڈ اور ساندہ کے علاقوں سے 4 موٹرسائیکلیں چوری کرلی ہیں۔

مزیدخبریں