کویت سٹی(اے پی پی) کویت اور سعودی عرب یکم جون 2020 سے ایک ماہ کے لئے الخفجی آئل فیلڈ سے تیل کی مشترکہ پیداوار بند کردیں گے۔کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے سرکاری عہدیدار کے حوالے سے خبر دی ہے کہ یہ فیصلہ اوپیک اور غیر اوپیک ممالک کے مابین تیل پیداوار میں کٹوتی کے معاہدے کے بعد کیا گیا ہے۔کویت گلف آئل کمپنی کے قائم مقام سی ای او عبد اللہ السمیتی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے ،الخفجی جوائنٹ آپریشنز کی مشترکہ انتظامی کمیٹی نے تیل پیداوار اور اس سے متعلقہ سہولیات ایک ماہ کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔