اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان کو اگر جی20ممالک سے قرض کی ری شڈولنگ کا معاہدہ طت پا جاتا ہے تو پاکستان کو قریبا 2ارب ڈالر تک کا ریلیف ملے گا،پاکستان اس سے قبل بھی پیرس کلب کے قرضے ری شڈول کر چکا ہے ،چین اور سعودی عرب کی طرف سے پہلے ہی آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی جا چکی ہے کہ پروگرام کے عرصے میں ان ممالک کے قرضے خواہ ان کو تعلق سی پیک ہی سی کیوں نہ ہو ان کی اقساط کی ادائیگی موخر رہے گی،اس کی وجہ سے جی20ممالک کے ساتھ معاہدہ ہو جائے گا۔آئندہ مالی سال میں قرضوں کی ادائیگی کے لئے34سو ارب کے مالی وسائل درکار ہوں گے ،جی 20کا ریلیف سے مدد ملے گی ۔
قرض کی ری شیڈولنگ پرپاکستان کو2ارب ڈالر تک کا ریلیف ملے گا
May 23, 2020