لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) نوجوان ہاکی اولمپئنز ہیڈ کوچ خواجہ جنید کے خلاف متحد ہوگئے، انہوں نے خواجہ جنید کے آن لائن پروگرام کو بوگس قرار دے دیا۔ خواجہ جنیدنے کہا ہے کہ ان کے خلاف پھر سازش ہورہی ہے۔گزشتہ دنوںآن لائن ٹریننگ پروگرام پر گفتگو ہوئی جس میں سابق کپتان سلمان اکبر نے ہاکی ٹیم کے کوچ خواجہ جنید کے آن لائن پروگرام کو بوگس قرار دیا۔سلمان اکبر کے بعد سابق کپتان شکیل عباسی اولمپئن عمران وارثی اور ٹرینر عدنان ذاکر نے بھی ہیڈ کوچ خواجہ جنید کو تنقید کا نشانہ بنایا۔پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے بتایا کہ ان کے خلاف پھر سازش ہورہی ہے، ملک سے باہر بیٹھ کر ان اولمپئن کو پاکستان کی ہاکی یاد آرہی ہے، اولمپئنز سازش میں ناکام ہوں گے۔
نوجوان ہاکی اولمپئنز ہیڈ کوچ کے خلاف متحد ہوگئے
May 23, 2020