لاہور( خصوصی نامہ نگار )باد شاہی مسجد کے خطیب وامام سید عبدالخبیر آزادنے جمعۃ الوداع کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن اور رمضان اْمت میں وحدت اور یکجہتی کا عالم گیر پیغام دیتے ہیں، اْمت مسلمہ کو قرآن کے پیغام وحدت اور امن کو پوری دنیا کے سامنے موثر طریقہ پر پیش کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جمعۃ الوداع کا پیغام یہ ہے کہ اْمت ِمسلمہ اپنے تما م تر فروعی اختلافات کو بھلا کرایک ہوجائے اور اسلام کے پیش کردہ عالمی و بین الاقوامی رشتہ وحدت کو مضبوط بنائیں۔
امت کو پیغام قرآن موثر اندازمیں پیش کرنا چاہئے:عبدالخبیر آزاد
May 23, 2020