کراچی طیارہ حادثے پرجتناافسوس کیا جائے کم ہے،اہلسنّت والجماعت

May 23, 2020

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)قوم کروناوباء کی آزمائش سے نکل نہ پائی تھی کہ ملک ایک بارپھراندوہناک صورتحال سے دوچاراورغم میں ڈوب گیا،لاہورسے کراچی پہنچنے والے پی آئی اے کے طیارے کالینڈنگ سے ایک منٹ قبل خوفناک حادثہ کاشکارہونا ،حادثے سے قبل منظرعام پرآنیوالی پائلٹ کی جانب سے جہازکے دونوں انجنوں کے کام نہ کرنے اور پہیے نہ کھلنے کے حوالے سے کنٹرول روم سے گفتگو پرجتنا افسوس کیاجائے کم ہے،سوسے زائدقیمتی جانوں کے ضیاع کاذمہ دارکون ہوگا،ان خیالات کااظہار قائد اہلسنّت والجماعت پاکستان علامہ محمداحمدلدھیانوی،مرکزی صدرعلامہ اورنگزیب فاروقی،صدرکراچی علامہ رب نوازحنفی،علامہ تاج محمدحنفی ودیگرنے مرکزاہلسنّت سے جاری اپنے مشترکہ مذمتی واظہارہمدردی بیان میں کیا،علامہ محمداحمدلدھیانوی نے کہاکہ طیارہ حادثہ انتہائی اندوہناک ،اہلسنّت والجماعت پاکستان جملہ لواحقین کے غم میںبرابرکی شریک ہے،علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہاکہ حادثے پر پوری قوم انتہائی فکر مند و سوگوار ہے،حکومت حادثے کی اعلیٰ سطح پرکم سے کم مدت میں فوری انکوائری کرواکرشہدا کے لواحقین کومکمل انصاف فراہم کرے اورشہداکے لواحقین وزخمیوں کومعاوضہ دے،قائدین اہلسنّت نے کہاکہ سول ایوی ایشن کے ذمہ داران وعملہ ماہانہ کروڑوں روپے کی سیلری ومراعات کس کام کی لیتے ہیں،کیالاہورسے کراچی رخت سفرباندھنے کے موقع پرلاہورسول ایوی ایشن انتظامیہ نے جہازکامکمل معائنہ کرکے اوکے کی کلیئرنس رپورٹ دی تھی،دونوںانجنوں کاکام نہ کرنااورپہیوں کانہ کھلناسب ایک ساتھ کیسے ہوسکتاہے،اس کامطلب ہے مذکورہ A-320 جہازمیں بہت بڑافنی خرابی موجودتھاجسے رسک لیکرکراچی روانہ کیاگیااورسوسے زائدقیمتی جانوںسے کھلواڑکیاگیا،کہیں نہ کہیں توگڑبڑہے ،اللہ رب العزت ماہ رمضان المبارک کی برکتوں کے طفیل حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت فرماکرانہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ اورزخمیوں کوصحت عاجلہ کاملہ عطائ￿ فرمائے۔

مزیدخبریں