کوئٹہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر صوبائی نائب صدر سابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میر چنگیز خان جمالی نے پی آئی اے حادثے پرافسوس اور دکھ کا اظہارکرتے ہوئے متاثر ہ خاندانوں سے تعزیت کی ہے میر چنگیز جمالی نے کہا کہ حادثے پر پورا ملک سوگوار اورہر آنکھ اشکبار ہے پیپلز پارٹی غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے انہوں نے کہا کہ لاہور سے کراچی آنے والے پی آئی اے کے طیارے میں آگ کیوں اورکیسے لگی اسکی باریک بینی سے تحقیقات کی ضرورت ہے طیارے میں لگنے والی آگ اور دونوں انجن بند ہونے پر کئی سوالات اٹھا دیئے ہیں کیا طیارے کو جانچ پڑتال کئے بغیر اڑانے کی اجازت دی گئی یا اس میں غفلت برتی گئی اگر ایسا ہے تو یہ سول ایوی ایشن اتھارٹی سمیت دیگر اداروں کی سنگین غلطی اورناقابل معافی جرم ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ جنگی بنیادوں پر حادثے کی تحقیقات کو انجام تک پہنچا کر غفلت کے مرتکب لوگوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔
کراچی طیارہ حادثہ، قوم سوگوار، ہر آنکھ اشکبار ہے: چنگیز جمالی
May 23, 2020