27 ویں شب پر روح پردر اجتماعات، رقت آمیز دعائیں

سکھر (بیورورپورٹ) رمضان المبارک کی 27 ویں شب انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی ، سکھر اور اسکے گرد نواح کی مساجد میں محافل شبینہ ، عبادات ، ذکر و اذکار اور نعت خوانی کا خصوصی اہتمام کیا گیا،ملک کی بیشتر مساجد میں 27 ویں شب کے موقع پر تکمیل قرآن کی محافل کا بھی اہتمام ہوا۔مساجد کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ، اور امت مسلمہ نے اللہ تعالی کے حضورمغفرت ، رزق میں کشادگی اور صحت کاملہ کے لئے خصوصی دعائیں بھی مانگی علماء کرام نے اپنے بیانات میں فرمایا کے شب قدر کی رات ہزار مہینوں سے بہتر ہے ، اس رات قرآن پاک کا نزول ہوا ، یہ رات سلامتی والی رات ہے۔

ای پیپر دی نیشن