گوجرخان(نامہ نگار) مسلم لیگ ن گوجرخان کے رہنما وامیدواربرائے ایم پی اے حلقہ پی پی آٹھ اشتیاق چوہدری نے یو سی بھڈانہ، چنگا بنگیال ودیگر یونین کونسلز میںعوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں کارکنوں سے ملاقات اورگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "ووٹ کو عزت دو" کے نعرہ میں "کارکن کو عزت دو" کا اضافہ کرنا بھی وقت کی اہم ضرورت ہے معاشرے اور پارٹیاں انصاف دیے بغیر قائم نہیں رہ سکتے ووٹ کو عزت دو میاں نواز شریف کا بیانیہ تھا اور رہے گا جس کی بھاری قیمت بھی انہوں نے چکائی ہے اور اصولوں پر سودے بازی نہیں کی اس میں کارکن کو عزت دو کا اضافہ کرنا بھی وقت کی اہم ضرورت ہے مسلم لیگ ن گوجرخان کے کارکنوں کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز اُٹھائیں گئے پارٹی کے ساتھ وفاداری نبھانے والوں کو عزت ملنی چاہیے اصولی موقف اور ضابطہ اخلاق کے ساتھ ہر کسی کو خوش آمدید کہیں گئے مگر کسی کو کارکنوں کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔