طیارہ حادثہ کےمقام پرامدادی کارروائیاں جاری،97میتیں نکال لی گئیں

کراچی کے ہوائی اڈے کے قریب طیارہ حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور اب تک ملبے سے ستانوے میتیں نکالی گئی ہیں جبکہ حادثے میں دو زندہ بچ جانے والے مسافر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔صوبائی محکمہ صحت کی میڈیا کو آرڈینیٹرکے مطابق جائے حادثے سے اب تک نکالی گئی چھیاسٹھ میتیں جناح پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل سنٹر جبکہ اکتیس میتیں سول ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب تک انیس نعشوں کی شناخت کی جا چکی ہے۔ادھر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے بھی جائے سانحہ کا دورہ کیا اور جاری امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہاکہ بری فوج کے سربراہ کی ہدایت پر پاک فوج کے جوان اور رینجرز امدادی کارروائیوں میں مصروف عمل ہیں۔
 

ای پیپر دی نیشن