ڈنمارک میںمیوزیمز، آرٹ گیلیریز، چڑیا گھروں، سنیماوں اور تھیٹروں کو اپنے دروازے کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ڈنمارک میڈیا کے مطابق یہ خبر اس وقت آئی ہے جب حکومت کے کسی ریسکیو پیکج پر رضامندی کے بغیر برطانیہ کی تھیٹر کی صنعت کے متعلق بہت خراب پیشن گوئیاں کی جا رہی ہیں۔ ویسٹ اینڈ کی اعلیٰ پروڈیوسر سونیا فریئڈمین نے کہا ہے کہ برطانوی تھیئٹر کی صنعت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے۔ڈنمارک کی صنعت کے متعلق ہدایات جاری کر دی گئیں ۔ہدایت نامے کے مطابق ہر سیٹ کے بعد دوسری سیٹ خالی ہو گی یا ایک شخص اور دوسرے شخص کے درمیان فاصلہ ایک میٹر ہو گا،اگر ان دو افراد کے درمیان روزانہ کا رابطہ ہے تو یہ اور بات ہے، پرفارمر اور سامعین کے درمیان کم از کم 2 میٹر کا فاصلہ ہونا چاہیے، داخلے کی جگہ یا لابی میں بھی سماجی فاصلہ ضروری ہے ڈنمارک کے ایس ایس ہیلتھ انسٹیٹیوٹ کے مطابق ملک میں لگاتار دوسرے ہفتے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔