وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے کورونا وائرس کی وباء کی آڑ میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں لاک ڈائون مزید سخت کردیا ہے.انہوں نے ان خیالات کااظہار اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل یوسف بن احمد العثیمین سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔وزیرخارجہ نے کہاکہ بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں مظالم اور شہریوں کو ماورائے عدالت شہید کرنے کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے تنظیم پرزوردیا کہ وہ بھارت میں بڑھتے ہوئے اسلام مخالف جذبات کی روک تھام کیلئے اپنا موثر کرداراداکرے۔اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے کہاکہ انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر نظررکھی ہوئی ہے اوراس حوالے سے تنظیم کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
وزیرخارجہ کابھارت میں اسلام مخالف بڑھتےجذبات کوروکنےکےلئےموثرکرداراداکرنے پرزور
May 23, 2020 | 16:34