صدر ڈاکٹر عارف علوی نے بلوچستان میں مادروطن کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فرئینٹرکور کے سپاہیوں کے اہلخانہ سے آج ٹیلی فون پر بات چیت کی۔صدر نے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ قوم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے جنہوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی میں عظیم قربانی دی۔