صدر کی دفاع وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے ایف سی اہلکاروں کے اہل خانہ سے ٹیلیفونک گفتگو

May 23, 2020 | 19:18

ویب ڈیسک

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے بلوچستان میں مادروطن کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فرئینٹرکور کے سپاہیوں کے اہلخانہ سے آج ٹیلی فون پر بات چیت کی۔صدر نے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ قوم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے جنہوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی میں عظیم قربانی دی۔

مزیدخبریں