پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ہفتہ کے روز لاہور میں پنجاب کے وزیراعلی سردارعثمان بزدار سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران کورونا وائرس سے نمٹنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔وزیراعلی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ صورتحال میں کورونا وائرس کے پھیلائو کی روک تھام میں عوام کا تعاون بہت اہم ہے ۔انہوں نے کہاکہ ٹرانسپورٹ اور ٹرین آپریشن کی بحالی کے بعد صوبے میں اقتصادی سرگرمیاں پھر شروع ہورہی ہیں تاہم عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں ۔عثمان بزدار نے عوام سے عیدالفطر پرسماجی فاصلہ برقراررکھنے کی بھی اپیل کی ۔