ڈاکٹر فہمیدہ مرزا  سے ُپی ایچ ایف  اور تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدور کی ملاقات

اسلام آباد(پی پی آئی) پاکستان  اسپورٹس بورڈ کی صدر  ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ حکومت نیشنل اسپورٹس پالیسی کے ذریعے ایک سسٹم دینا چاہتی ہے۔ نیشنل ا سپورٹس پالیسی، خود مختار الیکشن کمیشن اور ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کے قیام میں تمام سٹیک ہولڈرز سے ان کی رائے لی جائے گی۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے بریگیڈئر (ر) ایم خالد سجاد کھوکھر صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن اور لیفٹیننٹ کرنل (ر) وسیم احمد صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے ساتھ اسلام آباد میں علیحدہ، علیحدہ ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی حکومت کے بطور ریگولیٹر کردار اور نیشنل سپورٹس پالیسی پر تبادلہ خیال کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں اپنے بچوں اور آنے والے وقت کے لئے ایک منصفانہ پالیسی دینا چاہتے ہیں۔ہمیں متوازی فیڈریشن اور جعلی کلبوں جیسے معاملات کا سامنا ہے۔ ہم نئی قومی پالیسی کے ذریعے اس طرح کے مسائل کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن