ایران میں مقامی ساختہ لانگ رینج لڑاکا ڈرون 'غزہ' کی نمائش 

May 23, 2021

تہران (این این آئی) ایران نے مقامی طور پر تیار کردہ 2 ہزار کلومیٹرتک مار کرنیوالے لڑاکا ڈرون کی نمائش کرتے ہوئے فلسطینیوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اس کا نام 'غزہ' رکھ دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈرون کا نام فلسطینی جدوجہد سے متاثر ہوکر ان کے اعزاز میں غزہ رکھا گیا ہے۔ پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ نیا ڈرون میں 35 گھنٹے پرواز، 13 بم اور 500 کلو گرام الیکٹرونکس کی اشیا ساتھ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاسداران انقلاب کے میجرجنرل حسین سلامی کا کہنا ہے کہ نئے ڈرون کانام 'غزہ' ان کے اعزاز میں رکھا گیا ہے جو آج حملہ آور اور جارحیت پسند صہیونیوں کے خلاف برسر پیکار ہیں۔

مزیدخبریں