بھارتیہ جنتا پارٹی بی بی سی کی طرز پر نیا ٹی وی چینل بنانے پر کمربستہ 

May 23, 2021

اسلام آباد ( عبداللہ شاد) نریندر مودی سرکار نے بھارت میں حالات کی درستگی کی کوشش کی بجائے بی بی سی کی طرز پر نیا چینل بنانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں تا کہ اس چینل کے ذریعے دنیا اور عوام کو اپنی من مرضی کی رپورٹنگ پیش کی جا سکے۔ اس ضمن میں ’’ دُور درشن ورلڈ‘‘ نامی نئے چینل کیلئے ٹینڈر جاری کر کے درخواستیں طلب کرنے کی حجت بھی پوری کر لی گئی ہے۔ بھارتی ٹی وی چینلز ری پبلک ٹی وی اور زی نیوز کی مانند اس چینل کی کمان بھی آر ایس ایس کے ہاتھ میں ہو گی اور چینل کو پاکستان اور چین کیخلاف مضحکہ خیز پراپیگنڈہ کیلئے بھی استعمال کیا جائیگا۔ عین ممکن ہے نریندر مودی آل انڈیا ریڈیو سے اپنے ماہانہ پروگرام ’’ من کی بات‘‘ کی مانند اس چینل پر ماہانہ بنیادوں پر ویڈیو پروگرام شروع کر لیں۔ دُور درشن ورلڈ نام کے اس نئے چینل پر عالمی واقعات، بھارتی داخلی مسائل اور تاریخی ڈاکومینٹریوں کو آر ایس ایس کے نظریات کے حوالے سے پیش کیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں