کامیاب جوان پروگرام: 10 ہزار مردوخواتین اور خواجہ سرائوں میں رقوم تقسیم 

 اسلام آباد (این این آئی)کامیاب جوان پروگرام کے تحت روزگار فراہمی کے اقدامات میں تیزی گئی ،10 ہزار نوجوان مرد خواتین اور خواجہ سرائوں سمیت خصوصی افراد کو بھی رقم ملی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کامیاب جوان پروگرام کیسے معذور نوجوانوں کا سہارا بنا؟ ،معاون خصوصی عثمان ڈار نے خصوصی ڈاکومنٹری ٹوئٹر پر پوسٹ کر دی،معذور نوجوان حیدر علی نے حکومتی تعاون سے اپنے روزگار کا خواب پورا کر لیا۔ حیدر علی نے کہاکہ معذوری کے باعث مالی حالات پریشان کن تھے، ایم اے تعلیم حاصل کی مگر معذوری کے باعث روزگار نہ مل سکا۔ انہوںنے کہاکہ کامیاب جوان پروگرام کے بارے میں پتا چلا تو قرض کیلئے اپلائی کیا، ایک ماہ میں بغیر کسی سفارش اور ضمانت کیکاروبار کیلئے قرض مل گیا۔ انہوںنے کہاکہ کامیاب جوان کی ٹیم کا شکرگزار ہوں کہ وہ میرا بازو بنے۔معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہاکہ وزیراعظم کی سرپرستی میں کمزور طبقے کی خوشحالی کیلئے کام کر رہے ہیں، حیدر علی بہت سے نوجوانوں کیلئے ایک زبردست مثال ہیں۔

ای پیپر دی نیشن