کراچی (نیٹ نیوز) اداکارہ زویا ناصر نے جرمنی سے تعلق رکھنے والے ولاگر کی اسلام سے دوری، اسرائیل کی حمایت اور پاکستان سے نفرت کے اظہار پر منگنی توڑنے کا اعلان کر دیا۔ پاکستانی اداکارہ زویا ناصر اور جرمن ولاگر کرسٹن بیٹزمین کی رواں برس فروری میں منگنی ہوئی تھی۔ منگنی سے قبل ہی کرسٹن بیٹزمین نے اسلام بھی قبول کر لیا تھا۔ جرمن ولاگر نے کچھ روز قبل انسٹاگرام پر سکرین شاٹ شیئر کیا تھا جس میں انہیں صارفین نازیبا القابات سے مخاطب کر رہے تھے۔ کرسٹن بیٹزمین نے کیپشن میں پاکستان کو تیسرے درجے کا ملک قرار دیا تھا۔