نشتر کالونی سے  مبینہ بھارتی جاسوس گرفتار

May 23, 2021

لاہور+کاہنہ (وقائع نگار+نامہ نگار)نشتر کالونی پولیس نے مبینہ بھارتی جاسوس کو حراست میں لے لیا۔نشتر کالونی پولیس کے مطابق ندیم نامی شخص کوشبہ گزرنے پر حراست میں لیکر جب اس سے تفتیش کی گئی تو اس نے بتایا وہ  بھارت کے شہر دہلی کا رہائشی ہے اور اپنے اہل خانہ سے جھگڑ کر  بارڈر کراس کرکے پہلے  احمدپور شرقیہ پھر گزشتہ شب لاہورپہنچا،  مبینہ جاسوس ندیم سے 3بھارتی اخبارات،ماچس اور کپڑے برآمد ہوئے ہیں ندیم کو مزید تفتیش کے لئے حساس اداروں کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں