فیصل آباد ( نوائے وقت رپورٹ، اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ نواز شریف اور اسحاق ڈار کا دور سرخی پاؤڈر کا تھا جبکہ ادھار اور مانگے تانگے کا قرض لیکرپچھلی حکومتیں ترقی دکھا رہی تھیں۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں فرخ حبیب کا کہنا تھاکہ عمران خان نے ملک کو صحیح سمت میں ڈال دیا، کرونا کے باوجود پاکستان کی معیشت اوپر گئی۔علاوہ ازیں فرخ حبیب نے نیشنل ہسپتال فیصل آباد میں 12بیڈز پر مشتمل نئے کرونا وارڈ کا بھی افتتاح کیا۔
نواز شریف ، اسحاق ڈار دور سرخی پاؤڈر کا تھا : فرخ حبیب
May 23, 2021