چین کوویڈ19-کے خلاف بنگلہ دیش کی مدد جاری رکھے گا:وزیر خارجہ 

May 23, 2021

بیجنگ (شِنہوا) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ ان کا ملک کوویڈ-19 کے خلاف جنگ میں بنگلہ دیش کی مدد جاری رکھے گا۔بنگلہ دیشی وزیرخارجہ اے کے عبد المومن کے ساتھ فون پر گفتگو کرتے ہوئے  وانگ نے کہا کہ رواں سال مارچ میں چینی صدر شی جن پھنگ نے بنگلہ دیش کی جانب سے  اپنے بانی شیخ مجیب الرحمن کی 100ویں سالگرہ اور ملک کی آزادی کی 50 ویں سالگرہ کی یادگاری تقریب سے ویڈیو خطاب کیا ،جو  چین اور بنگلہ دیش کے تعلقات کی ترقی کے لئے ایک مضبوط محرک ہے۔وانگ نے کہا کہ چین اور بنگلہ دیش بنیادی مفادات کے امور پر ایک دوسرے کی مضبوط حمایت کرتے ہیں  اور یہ کہ چین بنگلہ دیش کی آزادی ، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھے گا۔وانگ نے امید ظاہر کی کہ دونوں ملک بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے پر تعاون کو فروغ دینے میں ٹھوس پیشرفت کرتے ہوئے  بڑے منصوبوں کی جلد تکمیل کو یقینی بنائیں گے اور انفارمیشن ، مواصلات اور ڈیجیٹل معیشت جیسے شعبوں میں تعاون کو وسعت دیں گے جس سے دونوں ممالک کے مابین فائدہ مند تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔اس بات  کا ذکر کرتے ہوئے کہ کوویڈ- 19 انسانیت کا مشترکہ دشمن ہے ، چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کو مشکلات پر قابو پانے کے لئے ایک دوسرے سے زیادہ سے زیادہ تعاون کرنا چاہئے۔

مزیدخبریں