نائیجیریا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، آرمی چیف 10 ساتھیوں سمیت ہلاک 

ابوجہ ، اسلام آباد ( نیٹ نیوز،خبرنگار) نائیجیریا میں ملٹری طیارہ لینڈنگ کے دوران تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ابراہیم اتاہریو سمیت جہاز میں سوار تمام 10 افراد ہلاک ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کے کڈونا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر بردار طیارہ لینڈنگ کے دوران توازن برقرار نہ رکھ سکا اور رن وے کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جس سے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی ۔ حادثہ مبینہ طور پر موسم کی خرابی کے باعث پیش آیا۔ نائیجیریا کی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حادثے کی وجہ کے تعین کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ تاہم طیارہ حادثے میں ہلاک ہونیوالے دیگر فوجی افسران کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے طیارے کے ایک المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے نائیجیریا کے آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ابراہیم اتاہرو کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...