نئی دلی(این این آئی)بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک کورونا وائرس نے4ہزار 1سو94انسانی جانیں نگل لیںجبکہ اس دوران 2لاکھ 57ہزار نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی وزارت صحت کی طرف سے جاری تازہ اعداد وشمار میں کہا گیا کہ 4ہزار 1سو94 کی تازہ اموات سے ملک میں مہلک وائرس سے ہلاکتوںکی مجموعی تعداد بڑھ کر 2لاکھ95ہزار525ہوگئی ہے جبکہ 2لاکھ 57ہزار نئے کورونا کیسزسے ملک میں اب تک مہلک وبا سے متاثر ہونے والوں کی کل تعداد 2کروڑ 62لاکھ،89ہزار2سو 90ہوگئی ہے۔
بھارت:کرونا سے مزید4ہزار سے زائد افراد ہلاک متاثرین2کروڑ سے متجاوز
May 23, 2021