چھانگشا(شِنہوا) چاول کی پہلی ہائبرڈ قسم کے موجد چینی سائنسدان یوآن لونگ پھنگ علالت کے باعث ہفتہ کو91 سال کی عمرمیں انتقال کر گئے،چاول کی اس ہائبرڈ فصل نے لاتعداد افراد کو بھوک سے نکالنے میں مدد کی۔اسپتال اور دیگر ذرائع کے مطابق چین کے چاول کے چوٹی کے سائنس دان ، صوبہ ہونان کے صدر مقام چھانگشاکے ایک اسپتال میں تقریبا 1 بجے دوپہر انتقال کر گئے۔یوآن لونگ پھنگ نے 1973 میں دنیا میں سب سے پہلے اعلی پیداوار دینے والے ہائبرڈ چاول کی فصل کاشت کی جسے بعد میں چین اور دیگر ممالک میں بڑے پیمانے پر پیداوار میں خاطر خواہ اضافے کے لئے کاشت کیا گیا۔