ملتان(خصوصی رپورٹر) یونیورسٹی اساتذہ وملازمین کیلئے بری خبر، نئی پابندیاں عائد۔ سرکاری یونیورسٹیوں کی شاہ خرچیاں بند،اساتذہ اور ملازمین کو دیئے جانے والے الاؤنس کا خصوصی آڈٹ ہوگا،ہائر ایجوکیشن نے یونیورسٹیوں کو گراؤنڈ، جم اور ہالز کرائے پر دے کر ریونیو اکٹھا کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن نے سرکاری یونیورسٹیوں کو شاہ خرچیوں سے روکتے ہوئے اخراجات کو کنٹرول کرنے کے لیے اصول وضع کر دیئے ہیں،ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق یو نیورسٹیوں کو نئی بھرتیوں پر پابندی کی تجویز بھی دے دی ہے،مراسلے کے مطابق یو نیورسٹیوں میڈیکل الاؤنسز محدود اور ڈینز چیئرمینز کو لامحدود فیول دینا بند کریں۔علاوہ ازیں اساتذہ اور ملازمین کو دیے جانے والے الاؤنس کا خصوصی آڈٹ کیا جائے اورجامعات گراؤنڈ،جم،ہالز کو کرائے پر دے کر ریونیو میں اضافہ کریں،مراسلے کے مطابق جامعات میں پینشن اور اینڈویمنٹ فنڈ قائم کئے جائیں اور جامعات کو سولر اور متبادل سستی انرجی پر منتقل کیا جائے۔