لاہور(وقائع نگار)سیکرٹری ٹورازم اینڈ آرکیالوجی پنجاب احسان بھٹہ سے ملاقات میں ہنگری کے ڈپٹی سفیر ٹیواڈر ٹاکاز نے قلعہ لاہور میں ہنگری کے آرٹسٹ کے شہ پاروں کی بحالی کے کام کو خراج تحسین پیش کیا ہے اس منصوبے پر آرکیالوجی ڈائریکٹوریٹ، والڈ سٹی، پنجاب بنک کے اشتراک سے ہنگری کے ماہرین کام کر رہے ہیں۔ ڈپٹی سفیر برائے ہنگری ٹیواڈر ٹاکاز نے گفتگو کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہنگری کے ماہرین آگسٹ شیفٹ کی پینٹنگز کا باقیماندہ کام بھی جلد مکمل کر لیں گے۔ تاریخی ورثے کی بحالی میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی دلچسپی پر شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہ پاروں کی بحالی کے بعد گورنر پنجاب پینٹنگز کی نمائش کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر ڈی جی آرکیالوجی الیاس گل نے ہنگری کے ماہرین کے ہنر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آگسٹ شیفٹ سکھ دور کی تاریخ کے اہم کردار رہے۔ سیکرٹری ٹورازم احسان بھٹہ نے کہا کہ پراجیکٹ آگے بڑھانے میں ہنگری کے سفیر مسٹر بیلا فزیکاس کے شکرگزار ہیں۔ ملاقات میں احسان بھٹہ اور ڈپٹی سفیر ٹیواڈر ٹاکاز نے باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
آگسٹ شیفٹ کی پینٹنگز کا باقی ماندہ کام جلد مکمل کر لیں گے:ڈپٹی سفیر ہنگری
May 23, 2021