پاکستان میں کمزورترین شخص برسراقتدار ہے: پرویزملک‘ عمران نذیر

لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت ایک کمزور ترین شخص حکمران ہے جس کی ترجیحات میں پاکستانی عوام نہیں بلکہ شریف خاندان کو جیلوں میں ڈالنا ہے۔ معیشت تباہ کردی گئی ہے ،حکمران ترقیاتی کاموں کے جعلی اعلانات کئے جا رہے ہیں ‘آٹا چو ر چینی چور حکمرانوں کے چل چلاؤ کا وقت آگیا ہے ،عوامی فلاح کے دن جلد آئیں گے۔ عوام اب نالائق حکمرانوں کو راہ فرار اختیار کرنے نہیں دے گی ان سے چینی آٹا پیٹرول سب کا حساب لیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سید توصیف شاہ، چوہدری شہباز ،غزالی سلیم بٹ چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،اظہر فاروقی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ان کے اپنے ہی لوگوں نے ان کی نا اہلی پر مہر ثبت کردی ہے ، مہنگائی بے روز گاری، بجلی کی قیمتوں گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام کا جینا ددو بھر کردیا تھا، عمران نیازی کو اب خود ہی استعفیٰ دیکر گھر چلے جانا چاہے ۔

ای پیپر دی نیشن